پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے’سٹار میکر جرار رضوی

بدھ 13 جون 2018 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) شوبز سٹار میکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جرار رضوی نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور اس لئے میں نے بھی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :