حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ‘گلوکارہ صائمہ جہاں

بدھ جون 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے‘ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں صائمہ جہاں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا۔ موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :