سلمان خان ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز پر برس پڑے

بدھ جون 13:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) سلمان خان کی گزشتہ سال عید پر ریلیز ہوئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی اور فلم نے بھارت میں محض 135 کروڑ بھارتی روپے کے لگ بھگ بزنس کیا تھا۔۔بالی وڈ اداکار سلمان خان گزشتہ سال عید فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے ہیں اور اب انہوں نے ایک سال بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹرز پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا جس کے بعد سلو میاں نے انہیں 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس کی۔اب فلم ’ریس 3‘ سے سلمان خان فلم ڈسٹری بیوشن میں بھی قدم رکھ رہے ہیں ۔ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کے رویے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ دسٹری بیوٹرز کاروبار میں رسک بھی نہیں لیتے۔