فلم’’سنجو‘‘ کے قابل اعتراض سین کے خلاف شکایت درج

بدھ 13 جون 2018 13:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) بالی ووڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر اور گانوں نے جہاں فلمی مداحوں کی بے تابی کو بڑھایا ہے، وہیں اس فلم کے ٹریلر کے کچھ مناظر نے بعض افراد کو تکلیف بھی پہنچائی ہے۔فلم کے ٹریلر میں قابل اعتراض مناظر دکھانے پر ایک بھارتی سماجی کارکن پرتھوی مشیک نے فلم کے خلاف شکایت کر ڈالی۔

(جاری ہے)

پرتھوی مشیک نامی شخص نے بھارت کے فلم سینسر بورڈ ’سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن‘ (سی بی ایف سی) کو ایک خط لکھ کر ’سنجو‘ کے ایک منظر پر اعتراض اٹھایا۔پرتھوری مشیک کی جانب سے سی بی ایف سی کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’سنجو‘ کے ٹریلر میں ایک نامناسب سین دکھایا گیا ہے، جو غیر حقیقی ہے۔خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم کے ٹریلر میں دکھائے گئے منظر کو اس فلم سے قبل کسی بھی بھارتی فلم میں اس طرح نہیں دکھایا گیا

متعلقہ عنوان :