رنبیر کپور کبھی بھی سنجے دت نہیں بن سکتے، ارشد واثی

بدھ 13 جون 2018 13:47

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’سنجو‘ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی اور ہر طرف اسی فلم کے چرچے جاری ہیں، ہر کوئی فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کی تعریف کررہاہے مگر مایہ ناز بالی ووڈ اداکار اارشد وارثی کو ان کی اداکاری ایک آنکھ نہ بھا سکی انہوں نے کہا کہ کہ رنبیر کپور کبھی بھی سنجے دت نہیں بن سکتے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران جب ان سے فلم ’سنجو‘کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ فلم میں سنجے دت کا کردار کسی اور نے کیوں کیا، فلم میں انہیں خود ہی کام کرنا چاہئیے تھا کیونکہ کوئی دوسرا ان کے کردار سے انصاف نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :