جس فیصلے کو ن لیگ نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت بن گیا ،ْشیخ رشید
بدھ 13 جون 2018 13:47
(جاری ہے)
انہوں نے 22 تاریخ کو لیاقت باغ میں حلقہ این اے 60 کا جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
شیخ رشید نے کہاکہ میں بڑا عاجز، مسکین اور عام قسم کا آدمی ہوں، اللہ نے آج مجھے پھر عزت دی ہے ،ْمیں اپنے وکیل رشید اعوان کا شکریہ بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ این اے 60 اور 62 میں آج قلم دوات جیت گئی ہے، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اپنی زندگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، میری ساری دولت راولپنڈی کی ہے اور میں راولپنڈی کا ہی ہوں۔شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں آرہا ہوں اور عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں، چو لٹیروں، منی لانڈرز کے لیے شیخ رشید سیاسی موت ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ 3 ماہ میں راولپنڈی میں جتنا جوا کھیلا گیا، میں سی پی اور ڈی سی او کو 72 گھنٹے کی مہلت دیتا ہوں کہ وہ تمام غریبوں کے پیسے واپس کردیں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ قابل احترام ہیں، لیکن جس طرح ان کے سوالوں کو اچھالا گیا، فرق صرف اتنا تھا کہ میرا ایک ساتھی ایک ہندسہ ہاتھ سے جمع کررہا تھا۔اپنے حق میں فیصلہ آنے پر ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ جو کہ رہے تھے کہ شیخ رشید احمد اسمبلی میں نہیں ہوگا میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ بہت بڑا ہے، اللہ نے مجھ سے ختم نبوت اور ناموس رسالت کا کام لیا ہے، میری زندگی عوام کیلئے ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت بنے کیونکہ وہ سب سے بہتر نظر آتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.