چین کو پیوندکاری کیلئے اعضاء کی شدید قلیت کا سامنا

جون 2018تک چار لاکھ سے زائد افراد نے عطیات دینے کیلئے ناموں کا انداج کرایا

بدھ 13 جون 2018 14:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) جون 2018تک چین بھر میں 467858افراد نے اعضاء کے عطیے دینے کے طور پر ناموں کا اندارج کرایا ان میں سے اب تک 17670عطیات دیئے جا چکے ہیں،جبکہ 49956ٹھوس اعضاء عطیا کئے گئے ہیں،2015،2016اور 2017میں عطیات کے اعدادوشمار بالترتیب 2766،4080اور 5148تھے۔یہ بات چین کے اعضاء کے عطیے دینے کے محکمے کے مرکز کی طرف سے فراہم کئے جانے والے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گردے کی پیوندکاری کرنے والے سرجن چین شن گوونے کہا کہ بیجنگ کے مسلح پولیس فورس کے جنرل ہسپتال میں 2017میں 172گرودوںکی پیوندکاری کے آپریشن کئے گئے،عطیاء دینے کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے تاہم پیوندکاری کیلئے ضروری اعضاء کی صورت میں ملک کو بھی شدید قلیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اندازے کے مطابق اوسطً300000مریضوں کو ہر سال پیوندکاری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن صرف قریباً 16000آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :