ْ دہری شہریت کیس ،

چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی تفصیلات طلب غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

بدھ 13 جون 2018 14:38

ْ دہری شہریت کیس ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت والے افراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔