سکندرحیات سپورٹس سٹیڈیم کی تکمیل کے لیے بارہ کروڑساٹھ لاکھ روپے کے فنڈزکی منظوری پرکوٹلی میںجشن کاسماں

سٹیڈیم جوکافی عرصہ سے التواکاشکارتھاکے مکمل ہونے سے نوجوانوںکوسپورٹس اورجسمانی نشوونماکے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم میسرہوگا

بدھ 13 جون 2018 14:40

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما،سابق سیکرٹری ڈاکٹر محمودالحسن راجہ نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیرکی جانب سے کوٹلی میںزیرالتوامیگاپراجیکٹ سکندرحیات سپورٹس سٹیڈیم کی تکمیل کے لیے بارہ کروڑساٹھ لاکھ روپے کے فنڈزکی منظوری پرکوٹلی میںجشن کاسماں ہے سکندرحیات سپورٹس سٹیڈیم جوکافی عرصہ سے التواکاشکارتھاکے مکمل ہونے سے نوجوانوںکوسپورٹس اورجسمانی نشوونماکے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم میسرہوگااورنوجوان مثبت سرگرمیوںکی جانب راغب ہونگے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے نوجوانوں کی توجہ مثبت سرگرمیوںکی جانب مبذول کروانے کے لیے جدیدسہولیات سے آراستہ سکندرحیات سپورٹس سٹیڈیم کااپنے دوسرے دوروزارت عظمیٰ میںسنگ بنیادرکھاتھاوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے اس ادھورے منصوبے کی تکمیل کے لیے بارہ کروڑساٹھ لاکھ روپے روپے کی رقم کی منظوری دے کراہلیان کوٹلی کے دل جیت لیے ہیںانہوںنے کہاکہ کوٹلی میںسپورٹس سٹیڈیم کی طویل عرصہ سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے کھیلوںکے فروغ کے لیے سٹیڈیم کے قیام کااعلان کرتے ہوئے اس منصوبے کاسنگ بنیادرکھاتھامگران کے دوراقتدارکی تکمیل کے بعدیہ منصوبہ ادھورارہ گیاتھاجسے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے نوجوان نسل کوبہترماحول فراہم کرنے کے لیے ادھورے منصوبے کومکمل کرانے کی غرض سے بارہ کروڑساٹھ لاکھ روپے کے فنڈزکااجراء کیاجس پراہلیان کوٹلی ان کے مشکورہیں۔