ضلع باغ کے نواحی علاقہ غنی آباد کا نوجوان مقبوضہ کشمیر میں جام شہادت نوش کر گیا

مجاہد راجہ حنظلہ نواز آف غنی آباد کرن سیکٹر پر بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران شہیدہوگئے شہید پندرہ روز قبل اپنے علاقے غنی آباد سے جذبہ جہاد شوق شہادت لے کر مقبوضہ کشمیر روانہ ہوا تھا

بدھ جون 14:40

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) آزاد کشمیر ضلع کے نواحی علاقہ غنی آباد کی نوجوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کر گیا‘شہیدکا حقیقی چچا بھی کچھ عرصہ قبل جنگ آزادی کشمیر لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر چکے ہیں- تفصیلات کے مطابق مجاہد راجہ حنظلہ نواز آف غنی آباد کرن سیکٹر پر بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران شہید تفصیلات کہ مطابق ضلع باغ کہ نواحی گاوں شہداء کی دھرتی غنی آباد کہ سپوت اٹھارہ سالہ نوجوان مجاہد راجہ محمد حنظلہ نواز گزشتہ روز آزاد کشمیر کہ سرحدی علاقے کرن سیکٹر پر غزوہ ہند نامی تحریک کیطرف سے جد وجہد آزادی کیلئے بھارتی فوج کے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا شہید نے کئی بھارتی فوجیوں کو واصل جنم کیا شہید پندرہ روز قبل اپنے علاقے سے جذبہ جہاد شوق شہادت لے روانہ ہوا تھا یاد رہے شہید کہ حقیقی چچا نامور کمانڈر راجہ افضل شہید بھی کچھ عرصہ قبل مقبوضہ کشمیر میں جاری جنگ آزادی کشمیر کہ لیئے لڑتے ہوے شہادت کہ رتبے پر فائز ہوے تھے ان کہ علاوہ اس دھرتی کو یہ بھی اعزاز ہے کہ یہاں کہ بہادر جری لوگ کئی جنگوں معرکوں میں اپنی جانیں اللہ کہ راستے قربان کرچکے مجاہد حنظلہ نوازکی شہادت پر غنی آباد بھٹی شریف بیس بگلہ پس جھولہ کری سوکڑ چناٹ مندری سارمنڈل پیل رنگلہ ملوٹ کی عوام نے خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ حنظلہ نواز کا خون رائیگاں نہیں جاے گا تازہ دم مقدس لہو جدوجہد آزادی کی تحریک کو مزید تقویت دے گا بھارت کچھ بھی کر لے ایک نہ ایک دن کشمیر انشاء اللہ آزاد ہو گا -