Live Updates

رؤف کلاسرا کا ریحام خان کے آئی ایس آئی میجر سے تعلقات کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

عمران کوریحام خان کے ایک پاکستانی سیکرٹ ایجنسی کے میجر رینک کے آفیسر سے تعلقات کا شک تھا، معروف صحافی رؤف کلاسرا کا اپنے کالم میں انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جون 2018 14:39

رؤف کلاسرا  کا ریحام خان کے آئی ایس آئی میجر سے تعلقات کے متعلق تہلکہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جون 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور ان کیا ہلیہ ریحام خان کے اوپر لکھا گیا کالم اس وقت سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے۔رؤف کلاسرا اپنے اس کالم میں عمران خان اور ریحام خان کی کہانی سے متعلق بتا رہے ہیں کہ کیسے دونوں ملے تھے اور پھر کیسے بات شادی تک پہنچ گئی۔جب کہ رؤف کلاسرا نے اپنے اس کالم میں عمران خان اور ریحام خان کے درمیان ہونے والی لڑائیوں اور طلا ق کے اسباب سے متعلق بھی تفصیلی لکھا ہے۔

روؤ کلاسرا کا ’عمران،ریحام،شیرو اور میں‘ کے پارٹ نمبر 7میں کہنا تھا کہ عمران خان جب ریحام خان سے شادی پر آمادہ ہو گئے تو اب ریحام نے مشن مکمل کر لیا تھا ۔ جب عمران خان نے ریحام سے خفیہ شادی کی تو شاید بہت کم لوگ یقین کریں گے کہ عمران خان کو واقعی ریحام کے بارے میں کچھ پتہ نہ تھا۔

(جاری ہے)

جب شادی ہوگئی اور ریحام نے پرزے نکالنے شروع کیے تواسے خیال آیا کہ وہ پتہ تو کرائے ریحام کون تھی اور برطانیہ میں کیا کرتی تھی۔

عمران کو پتہ چلا کہ ریحام تو اسلام آباد کی ہر پارٹی میں رات کو پائی جاتی تھی ۔ عمران کو کچھ اور معاملات میں بھی ریحام پر شک تھا۔ ان میں سے ایک پاکستانی سیکرٹ ایجنسی کا میجر رینک کا ایک افسر ا ور ایک برطانوی بزنس مین کا معاملہ بھی شامل تھا ۔ عمران کے لیے یہ بم شیل تھا کیونکہ وہ یہ ماننے کے لیے تیا ر نہیں تھا کہ ریحام بھی کوئی غلط کام کرسکتی ہے۔

لندن میں بہت سی چیزیں چیک کرانے کے بعد عمران کا آدھا یقین ریحام سے اٹھ گیا۔ اب جب عمران خان کو بتایا گیا کہ ریحام تو اسلام آباد کی ہر پارٹی میں رات کو موجود ہوتی تھی اور مشروبِ مشرق بھی پیا جاتا تھا تو عمران کو مزید پریشانی لاحق ہوگئی۔اور اس طرح عمران خان اور ریحام خان کے درمیان اختلافات کا آغاز ہو گیا۔یاد رہے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کچھ ماہ چل سکی تھی جس کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات