فیفا ورلڈ کپ 2018،
نائیکی نے ایرانی فٹبالروں کو جوتے دینے سے انکار کر دیا ایران پر پابندیاں ہونے کی وجہ سے امریکی کمپنی کے طور پر نائیکی ایرانی قومی ٹیم کو فل حال جوتے فراہم نہیں کر سکتی،نائیکی
بدھ 13 جون 2018 14:54
(جاری ہے)
انھوں نے ایران کے خلاف وہ پابندیاں بھی واپس لگانے کا وعدہ کیا تھا جو کہ 2015 میں جوہری معاہدے کے ختم ہوگئی تھیں۔
اس کے علاوہ بہت سی دیگر بڑی کمنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں گی۔نائیکی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کا مطلب ہے کہ ایک امریکی کمپنی کے طور پر نائیکی ایرانی قومی ٹیم کو فلحال جوتے فراہم نہیں کر سکتی۔ نائیکی پر لاگو ہونے والی پابندیاں کئی سال سے وضع ہیں اور قانون کا حصہ ہیں۔امریکی محکمہِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ایران کے کوچ کارلوس کوئروز کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اپنے ساز و سامان کے عادی ہو جاتے ہیں اور اہم میچوں سے قبل اسے تبدیل کرنا ٹھیک نہیں۔ ہم نے فیفا سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری مدد کرے۔پرتگال کے سابق کھلاڑی اور ایران کے کوچ کارلوس کوئروز کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اپنے ساز و سامان کے عادی ہو جاتے ہیں اور اہم میچوں سے قبل اسے تبدیل کرنا ٹھیک نہیں۔ ہم نے فیفا سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری مدد کرے۔متعدد ایرانیوں نے سوشل میڈیا پر نائیکی کے سامان کا بائیکاٹ کرنے کی ایک مہم شروع کی ہے اور ان کا ہیش ٹیگ ہے نو ٹو نائیکی۔ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ جب ایران اسرائیل کے خلاف کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو یہ کھیلوں میں سیاسی مداخلت ہے مگر جب نائیکی ایرانی کھلاڑیوں کو چوتے دینے سے انکار کرتا ہے تو فیفا ایک لفظ نہیں کہتا۔ایک صارف نے ٹو اپنے پیغام میں نائیکی کے جوتے کوڑے میں یہ کہہ کر پھینک دیے کہ کمپنی کا فیصلہ میرے لوگوں اور فٹبال کے مداحوں کی بے عزتی ہے۔تاہم کچھ ایرانیوں کا کہنا ہے کہ ایک نجی کمپنی ہونے کے ناطے نائیکی کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ نائیکی فیفا کے ماتحت نہیں اور اس پر لازم نہیں کہ وہ فیفا کی بات ماننے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.