شہداء کشمیرکو خون لانگ لائے گا کشمیرکی آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی‘کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹر کے مطابق اپنے بنیادی حق کے لیے لڑرہے ہیں ‘ہندوستان طاقت کی بنیاد پر ان کو غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ‘ ہندوستان نے نہ پڑھا تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہوگا

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود کا حنظلہ شہید کانفرنس او روفود سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 14:55

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ شہداء کشمیرکو خون لانگ لائے گا کشمیرکی آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹر کے مطابق اپنے بنیادی حق کے لیے لڑرہے ہیں ہندوستان طاقت کی بنیاد پر ان کو غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نے نہ پڑھا تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہوگا،عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نوٹس لے،ان خیالات کا اظہارانھوںنے حنظلہ شہید کانفرنس او روفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ کشمیری 150سال سے میدان جہا دمیں ہیں لاکھوں جانیں نچھاور کرچکے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریںگے،کشمیری ننھی بچیوںنے کتابوں کے ساتھ پتھر اٹھالیے ہیں وہ فوجیوں سے پتھروںسے لڑرہی ہیںایسی قوم کو کون شکست دے سکتاہے،جس قوم کی بچیاں پتھر اٹھالیںا س قوم کو کوئی طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے میدان میں موجود ہے ،ہمارے اسلاف نے یہ خطہ دین کے غلبے کے لیے آزاد کروایاتھامگر وہ مقاصد ابھی حاصل نہیں ہوئے جماعت اسلامی انہی مقاصد کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے،انھوںنے کہاکہ اللہ کے قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط کریں قرآن کو سمجھ کر پڑھیں،اس پر عمل کریں اس کو اپنے قلب میںاتاریں،یہ نظام حیات ہے یہ کتاب انقلاب ہے،جو اس میں اترتا ہے اس کے اندر انقلاب آتا ہے ،یہ کتاب نے عرب کے بدو وں کو دنیا کا حکمران بنادیاتھا،یہ وہی کتاب ہے ،مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اس کو چھوڑ دیاہے،ا س کے ساتھ جو بھی تعلق مضبوط کرے گا وہی فلاح پائے گا۔