جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام میں عید کی نماز ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی‘فی کس فطرانہ 100روپے بنتا ہے صاحب استطاعت لوگ 2000 روپے فی کس فطرانہ دے سکتے ہیں

جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کی وفد سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 14:55

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام میں عید کی نماز ساڑھے سات بجے ادا کی جائے گی۔فی کس فطرانہ 100روپے بنتا ہے صاحب استطاعت لوگ 2000 روپے فی کس فطرانہ دے سکتے ہیں۔رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بخیریت سے مکمل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے علماء کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہااولیاء اللہ کے مزارات رشد و ہدایت کے مراکز ہیں ۔اولیاء کرام نے کفر و شرک کے اندھیروں میں خدا کی محبت اور اطاعت کے چراغ روشن کیے ۔ انکی زندگی کا ہر ورق علم و عمل کی روشنی سے عبارت ہے ۔انہوں نے کہا برصغیرمیںاسلام کی اشاعت میں بزرگان دین کی بہت محنت شامل ہے ۔ولی اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہم برائیوں اور پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔