Live Updates

شاردہ مین باز آتشزدگی پر قابو نہ پانا حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی ہے ‘ وادی نیلم کے دو تحصیل ہیڈکواٹر شاردہ آٹھمقام کیل میں کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو کی سہولت موجود نہیں ہے

تحریک انصاف کے رہنما امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار قاضی محمد اسرائیل کی بات چیت

بدھ 13 جون 2018 14:55

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا ہے کہ شاردہ مین باز آتشزدگی پر قابو نہ پانا حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی ہے ۔ وادی نیلم کے دو تحصیل ہیڈکواٹر شاردہ آٹھمقام کیل میں کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو کی سہولت موجود نہیں ہے۔

شاہرائے نیلم اور رابطہ سڑکوں کی ابتر صورتحال کی وجہ سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ بروقت زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل نہیں کیا جاتا فائر برگیڈ کا انفراسٹکچر ہی موجود نہیں ہے۔ بروقت ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے وادی نیلم میں متعدد مرتبہ تجارتی مراکز پورے پورے بازار جل جاتے ہیں۔ وادی نیلم225 کلومیٹر لمبی وادی ہے لیکن کسی بھی حادثہ کی صورت میں حکومت یا انتظامیہ کی طرف سے بروقت امدادی کاروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

آگ لگنے اور ٹریفک حادثات میں زیادہ انسانی جانیں جائع ہوتی ہیں۔ لیکن حکومت آزاد کشمیر نے نیلم کے ساتھ سوتیلاسلوک روا رکھتے ہوئے امدادی کاروائیوں کے لئے ایمبولنس، فرسٹ ایڈآگ بجھانے والے آلات تل مہیا نہیں کئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اتنی بے غیرت اور بے شرم ہو چکی ہے کہ شاردہ سانحہ میں صرف مسلم لیگ ن کے لوگوں کے معاوضہ جات کی امثلات مرتب کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ایک ایک چیز کا ریکارڈ رکھ رہی ہے۔ نیلم کے ترقیاتی فنڈز کو رشوت کے طور پر استعمال کرنے پر سپیکر اسمبلی سے دو ماہ بعد احتساب کا عمل تائوبٹ سے شروع کریں گے حکومت کا جھوٹ فراڈ منافقت اب اس کی ڈبتی ہوئی کشتی کو نہیں بچا سکتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات