سردار خالد ابراہیم سے اظہار یکجہتی ‘سردار عتیق پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کے ہمراہ ایم ایل اے ہاسٹل سے سپریم کورٹ چوک تک جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم کے ہمراہ ریلی کی صورت میں آئے

بدھ 13 جون 2018 14:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سردار خالد ابراہیم کیساتھ اظہار یکجہتی ،آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان مظفرآباد ڈویژن کے عہدیداروں ،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی ، سابق وزراء کرام ، ڈویژنل صدر دیوان علی خان چغتائی ، ضلع مظفرآباد کے صدر پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ، مسلم کانفرنس ضلع نیلم کے صدر مفتی منصور الرحمان ، سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس ضلع ہٹیاں کے صدر انصر پیرزادہ ، سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید ،سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمان ،ڈویژن کے سینئر نائب صدر خواجہ محمدشفیق، سمعیہ ساجدراجہ ، سید یاسر نقوی ، میر امتیاز ،سٹی صدر شیخ مقصود سجاد انور عباسی ، سید تصور موسوی ، راجہ بشیر خان ، مشتاق قریشی ، سجاد قریشی ، ٹریڈ ونگ کے چیئرمین بشارت مغل ، میر رضوان الرحمان ایڈووکیٹ دیگر کارکنوں کے ہمراہ ایم ایل اے ہاسٹل سے سپریم کورٹ چوک تک جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم کے ہمراہ ریلی کی صورت میں آئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خالد ابراہیم کے موقف کی بھرپور تائید اور مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ آزاد کشمیر بھرسے آئے ہوئے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مسلم کانفرنس خالد ابراہیم کے موقف کی تائید کرتی ہے ۔ آج ہم مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے عہدیداروں کے ہمراہ اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہیں ۔ اس موقع پر سردار خالد ابراہیم نے مسلم کانفرنس کی قیادت اور کارکنوں ، عہدیداران کا شکریہ ادا کیا