جامعہ رضویہ قاسم العلوم گورسیاں جاتلاں میں سالانہ بڑی محفل مقابلہ نعت کا پروگرام کا انعقاد

بدھ 13 جون 2018 14:57

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) جامعہ رضویہ قاسم العلوم گورسیاں جاتلاں میں سالانہ بڑی محفل مقابلہ نعت کا پروگرام منعقد ہوا جس میں 11ثنا ء خوان مصطفی نے حصہ لیا ، جس میں حافظ محمد سعد نے اول،محمد شہاب نے دوسری اور حافظ محمد ثقلین نے تیسری پورزیشن حاصل کی ، ججز کے فرائض پروفیسر محمد الطاف، ماسٹر چینن دین، اور مسجد کیمٹی کے صدر حاجی عبدالرشید نے سر انجام دئیے، پوزیشن حاصل کرنے وا لے ثناء خوان کو نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئی سیٹج سیکرٹری کے فرائض محمد ذیشان نے خوبصورت انداز میں سر انجام دئیے، محفل نعت میں سیکٹروں افراد نے شرکت کی اور جامعہ رضویہ قاسم العلوم میں سحری کا وسیع انتظام کیا گیا تفصیلات کے مطابق جامعہ رضویہ قاسم العلوم گورسیاں جاتلاں میں سالانہ بڑی محفل مقابلہ نعت خوانی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں ثناء خوان مصطفی حافظ محمد سعد،محمد شہاب،حافظ ثقلین، محمد فاروق اعظم، حافظ لیاقت علی،محمد عاقب، محمد حمزہ، محمد فرقان، احمد علی، محمد عباس سمیت دیگر نے شرکت کی ہر ثناء خوان مصطفی کو نعت شریف پڑنے کے لیے 5منٹ کا ٹائم دیا گیا محفل کی کاروائی اللہ تعالی کے بابرکت نام سے شروع کی گئی نورانی محفل میں سیکٹروں افراد نے شرکت، محفل مقابلہ نعت میں اول پوزیشن حافظ محمد سعد ، دوئم محمد شہاب اور تیسری حافظ ثقلین نے حاصل کی پوزیشن حاصل کرنے والے ثناء خوان کو عطاری ٹینٹ سروس کے ایم ڈی محمد اصغر، حاجی عبدالرشید، عارف چوہان و دیگر نے نقد انعام دیا اور ادارہ ہذا کی طرف سے پوزیشن حاصل کرنے والے ثناء خوان کو ٹرافیاں دی گئی سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ذیشان رحمانی نے خوبصورت انداز میں سر انجام دئیے اور جامعہ رضویہ قاسم العلوم میں سحری کا وسیع انتظام بھی کیا گیا خوبصورت پروگرام منعقد ہونے پر عوام علاقہ نے ینگ یونین گورسیاں اور جامعہ رضویہ قاسم العلوم گورسیاں کی تمام کیمٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا