سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے مریم نواز کی بلائیں ٹالنے کیلئے چار بکروں کا صدقہ دیا گیا

ملک ،قوم اورووٹ کی عزت کیلئے باہرنکلی ہوں،پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر سوچ سمجھ کر کرونگی‘ گفتگو

بدھ 13 جون 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے جاتی امراء سے ایوان عدل روانگی سے قبل چار بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک ،قوم اورووٹ کی عزت کیلئے باہرنکلی ہوں۔پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر سوچ سمجھ کر کروں گی۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت کا وقت قریب آگیا ہے۔ دعا کریں کہ اللہ تعالی (ن) لیگ کو ووٹ کی عزت کی مہم میں کامیابی عطا فرمائے۔مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ ووٹرزباہرنکلیں۔اگرابھی نہیں توپھرکبھی نہیں۔