راولپنڈی میں کار سوار کی فائرنگ،

وارڈن سمیت 2 افراد قتل شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تھانا وارث خان پولیس کے حوالے کر دیا

بدھ 13 جون 2018 15:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) راولپنڈی میں کار سوار نے معمولی بات پر فائرنگ کرکے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کمیٹی چوک میں افطار سے چند منٹ پہلے راجہ روئیداد نامی کار سوار ون وے کی خلاف ورزی کرتا سڑک پر آ گیا۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے گاڑی روک کر لائسنس طلب کیا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور رپیٹر سے اچانک فائر کھول دیا۔ملزم کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا مگر دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تھانا وارث خان پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔