پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سابق صدر منور بصیر احمد انتقال کر گئے

بدھ 13 جون 2018 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سابق صدر منور بصیر احمد بدھ کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی پریس ریلیز کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج جمعرات کو لاہور میں ادا کی جائے گی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری محمد ظفر، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان، جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد، قومی ہیڈ کوچ اتھلیٹکس اصغر گل، قومی ریسلنگ کوچ استاد محمد انور، قومی سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت علی، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سابق صدر منور بصیر احمد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،انہوں نے اپنے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-