کم نے ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی

ْایک دوسرے کیخلاف طاقت کے استعمال کی روک تھام کیلئے ہماری ملاقات بہت ضروری تھی،کم جونگ ان

بدھ 13 جون 2018 15:08

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی ہے،دونوں رہنماؤں کی سنگاپور میں ہونے والی تاریخی ملاقات کے دوران کم جانگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پیانگ یانگ کی دعوت دی تھی جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کی۔

(جاری ہے)

بد ھ کو اپنے ایک بیان میں شمالی کوریا سربراہ کم جانگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اور امریکا کیلئیء دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بہت ضروری تھی تاکہ ایک دوسرے کیخلاف طاقت کے استعمال کو روکا جائے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی،جس کے دوران ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی موقع ہے اور ہم نے خصوصی تعلق قائم کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :