Live Updates

امت مسلمہ یہ عہد کرلے کہ آپس میں اتفاق واتحاد اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے وحدت کو فروغ دیںگے،مجلس احراراسلام پاکستان

بدھ 13 جون 2018 15:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایک مہمان مہینہ ہے جو ہم سے جدا ہورہا ہے اس مبارک ماہ کی آخری ساعتوں میں امت مسلمہ یہ عہد کرلے کہ آپس میں اتفاق واتحاد اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے وحدت کو فروغ دیںگے اور اس آخری عشرے میں اللہ رب العزت جہنم سے آزادی کی خوشخبری سناتے ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں خدمت خلق کے ذریعے قرب الہٰی حاصل کریں اور مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ صدقہ وخیرات کریں انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں تقویٰ اور قرآن سے تعلق نہایت ضروری ہے تاکہ رمضان کے بعد بھی احکامات الہٰی کے مطابق زندگی گزارسکیں قرآن پاک میں ہمارے تمام مسائل کا حل ہے ،قرآن پاک اور اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہوکر دونوں جہانوں کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :