مریم نواز کی بلائیں ٹالنے کے لیے بکروں کا صدقہ دے دیا گیا

بکروں کا صدقہ سابق ایم پی اے ملک سیف کھوکھر نے دیا ،صدقہ اسی لیے دیا کہ اللہ ان کی بلائیں ٹالے اور ان کو نظر بد سے محفوظ رکھے، ملک سیف

بدھ 13 جون 2018 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ کے رہنما و سابق رکن رکن صوبائی اسمبلی ملک سیف اللہ کھوکھر نے مریم نواز کی بلائیں ٹالنے کیلئے 4بکر وں کا صدقہ دید یا میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی سابق ایم پی اے ملک سیف کھوکھر نے مریم نواز کی بلائیں ٹالنے کے لیے چار بکروں کا صدقہ دیا بدھ کو مریم نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو ئیں جس پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ملک سیف کھوکھر کی قیادت میں چار بکروں کا صدقہ دیا۔

(جاری ہے)

صدقہ دینے کا مقصد مریم نواز کو بلاؤں اور نظر بد سے بچانا ہے۔ملک سیف کھوکھر نے کہا کہ میں یہ صدقہ مریم نواز کے لیے دے رہا ہوں۔ مریم نواز پہلی مرتبہ میدان میں اٴْتری ہیں اور پاکستان کے لیے اٴْتری ہیں۔ اور ان کے لیے بکروں کا صدقہ بھی اسی لیے دیا جا رہا ہے تاکہ اللہ ان کی بلائیں ٹالے اور ان کو نظر بد سے محفوظ رکھے۔ اور ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے پر انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے………