مسلمان فٹبالرز کا مذہب کے ساتھ لگائو

ورلڈ کپ میں سخت ٹریننگ کے باوجود روزنے رکھنے میں مصروف ،تیونس کے کھلاڑیوں نے دونوں وارم اپ میچ روزے کی حالت میں کھیلے

بدھ 13 جون 2018 15:27

گروزنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) ورلڈ کپ میں شریک مسلمان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سخت ٹریننگ کے باوجود روزے رکھنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

ان میں تیونس کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے دونوں وارم اپ میچ روزے کی حالت میں کھیلے، گول کیپر نے دونوں مقابلوں میں انجری کا بہانہ بناکر میچ رکوایا تھا تاکہ ساتھی کھلاڑی افطار کرسکیں۔میگا ایونٹ میں شریک سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تمام افریقی ٹیموں تیونس، مصر، مراکش، سینیگال اور نائیجیریا میں مسلمان کھلاڑی موجود ہیں۔ مصر کی ٹیم کے ڈاکٹر محمد ابو الیل نے کہاکہ ماہ رمضان میں روٹین تبدیل ہوجاتی ہے تاہم ہمارے لیے اپنا پہلا میچ چیلنج ہے کیونکہ روزوں کے بعد یہ پہلا دن ہوگا جب ہم میدان میں اتریں گے۔۔