امریکا اور جنوبی کوریا مابین جنگی مشقوں کا خاتمہ شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے،جاپان

امریکا کی فوجی موجودگی مشرقی ایشیا میں سلامتی کے لیے بہت اہم ہے،جاپانی وزیر دفاع اِتسونوری اونودیر

بدھ 13 جون 2018 15:27

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) جاپان نے امریکی فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا مابین جنگی مشقوں کا خاتمہ شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، امریکا کی فوجی موجودگی مشرقی ایشیا میں سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت ٹرمپ نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔

جاپانی وزیر دفاع اِتسونوری اونودیرا نے کہا کہ یہ جنگی مشقیں اور امریکا کی فوجی موجودگی مشرقی ایشیا میں سلامتی کے لیے بہت اہم ہیں۔ وزیر دفاع کے مطابق اس سلسلے میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے مابین اتفاق رائے لازمی ہے۔ امریکی صدر نے کل منگل کے روز سنگاپور میں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ایک تاریخی ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :