اوسلومیں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد دوگنا کر دی جائے ،ناروے کی درخواست

بدھ 13 جون 2018 15:27

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ناروے کا کہنا ہے کہ اوسلومیں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کو دگنا کر دیا جائے،امریکی فوجیوں کو ناروے اور روس مابین سرحدی علاقے میں تعینات کیا جا سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کا ارادہ ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ساتھ شراکت داری کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اس شمالی یورپی ملک میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد آئندہ دو گنا کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس وقت ناروے میں قریب ساڑھے تین سو امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اوسلو حکومت اب واشنگٹن سے یہ درخواست کرنا چاہتی ہے کہ اسکینڈے نیویا کی اس ریاست میں امریکی دستوں کی تعداد مستقبل میں سات سو کر دی جائے۔ ان امریکی فوجیوں کو آئندہ شمالی ناروے میں اور روس کے ساتھ قومی سرحد کے قریب تر تعینات کیا جا سکے گا۔ اس بارے میں گزشتہ برس روس نے احتجاج بھی کیا تھا، جس کے بعد تین سو تیس امریکی میرینز کو وسطی ناروے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔