سابق نائب صدر کانگو کو رہا کر دیا جائے، عالمی عدالت کا حکم

بدھ 13 جون 2018 15:34

برازاویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) بین الاقوامی عدالت انصاف نے حکم دیا ہے کہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے سابق نائب صدر ژاں پیئیر بیمبا کو رہا کر دیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف نے حکم دیا ہے کہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے سابق نائب صدر ژاں پیئیر بیمبا کو فی الحال رہا کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

دی ہیگ میں اس عدالت کے فیصلے کے مطابق اس وقت پچپن سالہ بیمبا کو جولائی میں ان کے خلاف ایک اور مقدمے میں فیصلہ آنے تک سخت شرائط کے تحت جیل سے رہا کر دیا جانا چاہیے۔

قبل ازیں گزشتہ جمعے کے روز ایک اپیل کورٹ کے ججوں نے بیمبا کو ان کے خلاف ایک مقدمے کی کارروائی میں غلطیوں کی وجہ سے بری کر دیا تھا۔ کانگو کے باغیوں کے اس سابق رہنما کو دس سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور جون دو ہزار سولہ میں انہیں اٹھارہ برس قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :