نگران وزیراعظم سے صوبائی نگران وزرائے اعلیٰ کی ملاقات،

صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں پر مشاورت کی گئی

بدھ جون 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے صوبائی نگران وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی، ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے نگران وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی، ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان، نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد خان اور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علائوالدین مری شریک ہوئے۔ نگران وفاقی وزیرداخلہ محمد اعظم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں پر بھی مشاورت کی گئی۔