Live Updates

افتخارچوہدری نے این اے 131 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے

بدھ 13 جون 2018 15:34

افتخارچوہدری نے این اے 131 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر تے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ عمران خان نے نکاح کے بغیرٹریسا کیساتھ تعلقات قائم رکھے عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے،جس کا انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا،لہذا وہ صادق اورامین نہیں رہے، این ای131سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستردکیے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 131 پر کاغذات نامزدگی سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے چیلنج کئے، اپنی درخواست میں افتخارچوہدری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے نکاح کے بغیرٹریسا کیساتھ تعلقات قائم رکھے جبکہ اسلامی معاشرے میں نکاح کے بغیرتعلقات بدکاری کے زمرے میں آتے ہیں۔چار سو صفحات پر مشتمل درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے،جس کا انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا،لہذا وہ صادق اورامین نہیں رہے، درخواست گزار افتخار چوہدری نے مطالبہ کیا کہ این ای131سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستردکیے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات