پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت پانامہ لیگیوں کیلئے ڈرائونا خواب بن چکی ہے‘ جمشید چیمہ
بدھ 13 جون 2018 15:38
(جاری ہے)
جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں اترنے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں رمضان المبارک میں 12سے 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کارکردگی ہے ، پانچ سالہ دور میں بیرونی قرضوں کے حجم میں کئی سو گنا اضافہ ، بند ہوتی صنعتیں ، مہنگائی کا طوفان کارکردگی ہے ۔
عوام سوال کرتے ہیں کہ اگر پانچ سالوں میں 11ہزار میگا بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے تو وہ کہاں گئی ہی ۔کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میںاترنے کے دعویدار عوام کے احتساب کا سامنا نہیں کر سکیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ہماری ترجیح پسے ہوئے طبقات کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے اور اس کیلئے قابل عمل منصوبوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ملک اور آنے والی نسلوں کا مستقبل اب عوام کے اپنے ہاتھ میں ہے اور پاکستان اب کسی غلط فیصلے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 127سے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ آفیسر گل عباس کی عدالت پیش ہوئے اور سوالات و جوابات کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے عمران خان اور جمشید اقبال چیمہ کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ حلقہ این اے 127سے پرویز ملک کو مقابلے میں اتارے یا مریم نواز کو انشا اللہ انہیں 90ہزار ووٹوں کے مارجن سے شکست دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.