پی ٹی وی عیدالفطر پر ناظرین کے لئے خوبصورت پروگرام پیش کرے گا

اردو فیچر فلمیںیہ زمانہ اور ہے، باؤجی، آئینہ اور صحت دکھائی جائیں گی

بدھ جون 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے پاکستان ٹیلی وژن نے اپنے ناظرین کے لئے بہت سے دلچسپ پروگرامز پیش کرنی کا اہتمام کیا ہے۔۔عید کے پہلے روز کے پروگرامز ،سپیشل عید شو" ہم سب ساتھ ساتھ ہیں" مزاحیہ پروگرام "پیار سمندر پار"،--"عیدزعفران"،"جونیئر سٹار ندیم جعفری کے ساتھ"، "برقعہ ایونجر" ، عید کا خصوصی کھیل"" افرا تفریح" ، اردو فیچر فلم "یہ زمانہ اور ہی" اور" نیشنل آکون ایوارڈز گالا "شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عیدکے دوسرے دن "برقع ایونجر"، "شوٹنگ آن ہی"،" عید زعفران"، "سیگنیچر ٹیونز، "برقعہ ایونجر ,"پیار سمند رپار"،"جونیئر سٹار ندیم جعفری کے ساتھ"،،عید کا خصوصی کھیل "پیالی میں طوفان""،""عید سپیشل شو( گلوبل)"،"ورثہ" اور اردو فیچر فلم "باؤجی" دکھائے جائیںگے۔ جبکہ عید کے تیسرے دن" برقعہ ایونجر"،""عید سپیشل شو( گلوبل)"،""عید زعفران"،""عید چلڈرن گالا" ،" سیلبرٹی لاؤنج((عید سپیشل)"، مزاحیہ پروگرام "پیار سمندر پار"، خصوصی کھیل "چاند چاندنی چاند رات"،" سپیشل شو (عابدہ پروین)"، "سیگنیچر ٹیونز "اور اردو فیچر فلم"" آئنہ اور صحت" ناظرین کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ پی ٹی وی کے تمام مراکز خوشی کے اس پر مسرت موقع پر اپنے ناظرین کے لئے خوبصورت گیت بھی پیش کریں گے۔