ایس ای سی پی نے ملازمین کے شراکتی فنڈ کی سرمایہ کاری سے متعلق ریگولیشنز جاری کر دیئے

بدھ 13 جون 2018 15:38

ایس ای سی پی نے ملازمین کے شراکتی فنڈ کی سرمایہ کاری سے متعلق ریگولیشنز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ملازمین کے شراکتی فنڈ کی لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری سے متعلق، ایمپلائز کنٹریبیوٹری فنڈز (انوسٹمنٹ ان لسٹڈ سکیورٹیز) ریگولیشنز 2018 جاری کر دئے ہیں۔ ان ریگولیشنز کا مقصد ملازمین کی محنت کی کمائی اور بچتوں کی سرمایہ کاری پر بہترین منافع کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں محفوظ بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس پہلے ملازمین کیشراکتی فنڈ کو ایس ای سی پی کے جاری کردہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ رولز کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا تھا، تاہم کمپنیز ایکٹ 2017 میں شراکتی فنڈز میں سرمایہ کار کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ لہٰذا نئے ریگولیشنز میں ملازمین کی جانب سے پراویڈنٹ فنڈ کے علاوہ دیگر کی جانے والی شراکت داری کو بھی اس میں شامل کر تے ہوئے ملازمین کے شرکتی فنڈز کی حصص مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے ریگولیشنز جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ریگولیشنز پر سٹیک ہولڈروں سے مشاورت کے لئے دو سیمینار بھی منعقد کئے گئے اور شراکت داروں اور رائے عامہ کے لئے ریگولیشنز کا مسودہ دو مرتبہ جاری کیا گیا۔ حصص اور قرض کی مارکیٹوں میں تسلسل سے نئے رجحانات اور غیر بینکی مالیاتی کمپنیوں کی جانب سیبہتر منافع کی خاطر نئی مصنوعات کی ترویج کی بدولت شراکتی فنڈز کے لئے مارکیٹ میں زیادہ بہتر امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

چونکہ خطرات اور منافع کا چولی دامن کا ساتھ ہیلہٰذاایس ای سی پی نے ملازمین کی خون پسینے کی کمائی کو محفوظ بنانے کے لئے جامع ریگولیشنز متعارف کئے گئے ہیں۔ان ریگولیشنز میں ملازمین کی بچتوں پر منافع کو بہتر بنانے اوراسے خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے، منسوخ شدہ قواعد کی شق ۴ (الف) (دو) میں مجموعی اوسط منافع کے لئے دئے گئے فارمولا کو گزشتہ تین میں سے دو سالوں کے دوران پندرہ فیصد منافع منقسمہ کی ادائیگی سے تبدیل کردیا گیا ہے۔

مزید، اثاثوں کی تین الگ الگ اقسام یعنی زر، ڈًیٹ اور ایکویٹی مارکیٹ متعارف کروائی گئی ہیں۔ سرمایہ کاری کے اجتماعی منصوبوں کیعلاوہ دیگر سرمایہ کاریوں پر شعبہ وار حدود ِ سرمایہ کاری بہمراہ سکیورٹی کی مناسبت سے حدودِ سرمایہ کاری متعارف کروائی گئی ہیں۔نئے ریگولیشنز کے مطابق ایک دستوری باڈی یا لسٹڈ ڈًیٹ سکیورٹیز کے جاری کردہ بانڈز، قابلِ انفکاک سرمایہ، ڈًیٹ سکیورٹیز اور دیگر انسٹرومنٹس کے لئے متعین ڈبل اے (AA) کی ریٹنگ شرط کو کم کرکے ای(A) کردیا گیا ہے۔

پانچ کروڑروپے اور زائد کی براہِ راست ایکویٹی کی سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاری کے مشیر کے تقرر کے لئے ذیلی ضابطہ بھی متعارف کروا یا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، فنڈ یا ٹرسٹ کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹرسٹ ڈِیڈ میں ترمیم کریں اور اس میں ایک شق شامل کریں جس کے ذریعے نئے ملازمین کو ایک مرتبہ کے لئے یہ اختیار دیا جائے کہ وہ فنڈ یا ٹرسٹ کو اپنے شراکتی فنڈ یا ٹرسٹ میں سے ان ضوابط کے تحت سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دیں یا ایسا کرنے کی اجازت نہ دیں۔ باقاعدہ طور پر منظور شدہ ضوابط ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :