فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن کے شروں میں غزہ کے محصورین کی حمایت میں ہونیوالے مظاہروں پر پابندی عائد کردی

بدھ 13 جون 2018 15:40

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ پابندی ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب غرب اردن کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد غزہ کی پٹی کے عوام پر عاید کردہ پابندیاں ختم کرنے کیلئے مظاہرے کررہے ہیں۔فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے دفتر سے غرب اردن کی تمام گورنریوں کو ایک سرکلرجاری کیا گیا ہے جس میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ غرب اردن کے کسی شہر میں غزہ کی پٹی کی حمایت میں کوئی جلوس نہ نکالنے دیا جائے اور کسی بھی مظاہرے کی کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :