قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہری کے مکان پر قبضہ کرلیا، فوجی کیمپ میں تبدیل

بدھ 13 جون 2018 15:40

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہری کا مکان قبضے میں لے لیا اور اس میں گھس کر مکان کو فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پرانے بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک مقامی شہری کیگھر میں گھس کر مکینوں کو باہر نکال دیا اور بڑی تعداد میں مسلح اسرائیلی فوجی گھر میں گھس گئے۔

فوجیوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی شہری کے مکان پر چڑھ کر پوزیشنیں سنھبال لیں۔اس موقع پر اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی مکانات کے مالکان کو مکان خالی کرنے کے نوٹس بھی دیئے۔ قابض فوج نے چند روز قبل بھی زاھدہ نامی شہری کومکان خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :