ہٹیاں بالا‘جامع مسجد سکندریہ میں عظیم الشان ختم القران کانفرنس کا انعقاد

بدھ 13 جون 2018 15:41

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) جامع مسجد سکندریہ میں عظیم الشان ختم القران کانفرنس کا انعقاد کیا گیاکانفرنس کی صدرات ممبرزکوة کونسل آزادکشمیر وسجادہ نشین دربار عالیہ سکندریہ صاحبزداہ پیر سید فیاض کاظمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز آزادکشمیر پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی تھے اس دوران معروف ثناء خواں مصطفی عامر عباسی نے محفل میں گلہائے عقیدت پیش کرکے محفل میں سماع باندھ لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی ، صاحبزداہ پیر سید فیاض کاظمی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں اخوت بھائی چارہ ،روداری کا درس دیتا ہے یہ مہینہ عظمت والا مہینہ ہے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب افضل ترین شب ہے اسی مہینہ میں قران مجید نازل ہوااور جوکہ مسلمانوں کے لیئے رشد وہدایت کا زریعہ بنا ہے رمضان المبارک ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم معاشرے میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور دکھ درد میں شریک ہوں آخر میں ماہ رمضان میں قران مجید تراویح میں مکمل کرنے پرحفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔

۔

متعلقہ عنوان :