عید الفطر کے موقعہ پر ہمیں غریبوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے‘نماز عید سے قبل فطرانہ کی ادائیگی کا ثواب زیادہ ہے

جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی کا بیان

بدھ 13 جون 2018 15:41

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ عید الفطر کے موقعہ پر ہمیں غریبوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔نماز عید سے قبل فطرانہ کی ادائیگی کا ثواب زیادہ ہے۔تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے۔ ہمارے تما م مسا ئل کاحل اللہ اور رسول اللہؐ کے احکام کی تعلیما ت پر عمل کرنے میں ہے ۔

(جاری ہے)

حضور نبی اکرم ؐکی تو قیر عظمت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے ہمارے خون کاآخری قطرہ بھی حاضر ہے ۔جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام میں طلباء و طالبات کو موسم گرما کی تعطیلات 20 جولائی تک کر دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام میں سینکڑوں طالبات دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ نے اپنی زندگی اسلام اور انسانیت کی خدمت میں صرف کی اور ہم بھی انکے مشن کو جاری رکھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :