مظفرآباد ‘دور جدید میں نلہ کلس کی عوام روڈجیسی اہم سہولت سے محروم‘مریضوں کو ہسپتال لانے کیلئے شدید دشواری کا سامنا

بدھ جون 15:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) دور جدید میں نلہ کلس کی عوام روڈجیسی اہم سہولت سے محروم،مریضوں کو ہسپتال لانے کے لیے شدید دشواری کا سامنا سڑک منظور ہونے کے باوجو با اثر پولیس ملازم گل زمان نے راستہ روکنے اور لوگوں کو گالیاں دینے شروع کردی ،عوام علاقہ کا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،،چیف جسٹس سے بااثر ملازم کے خلاف کاروائی کرنے اور عوام کو روڈ جیسی سہولت دیے جانے کے احکامات جاری کیے جانے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ کوٹلہ بٹدرہ تا نلہ کلس روڈ میں با اثر پولیس ملازم گل زمان نے سرکاری طور پر منظور شدہ روڈ کا کام بند کروا دیا اصل سروے کو چینج کر کے اپنے گھر روڈ لے جانے کے لیے اچھے ہتھگنڈے شروع کر دیے جبکہ سروے چینج ہونے کے بعد بانڑ،گوانس،برمیاں،تیتڑیاں،ٹھیر،موہری،کلس کے عوام سٹرک جسی سہولت سے محروم ہو جائے گی عوام علاقہ سید مطلوب حسین شاہ،سید مزمل شاہ،سید علی الرحمن شاہ،سید نثار شاہ،سید عابد شاہ،سید امتیاز شاہ و دیگر نے کہا کہ دورجدید میں بھی ہم سڑک جسی سہولت سے محروم ہیں اور ہمارے بچے سکول جانے اور مریضوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے دشواری پیش آرہی ہے ہمارے حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ہمارے حال پر رحم کھاتے ہوئے ہمیں روڈجیسی سہولت میسر کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :