میرپور تارکین وطن اور متاثرین منگلا کے لوگوں کا شہر ہے‘تارکین وطن کے لوگوں کو یہاں بزنس کرنے کا موقع دیا جائے ‘ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں سے اب بڑی فرنچائز میرپور شہر میں آنے میں کاروباری سرگرمیاں مذید بہتر ہوں گی

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی تاجروں سے بات چیت

بدھ 13 جون 2018 15:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ میرپور تارکین وطن اور متاثرین منگلا کے لوگوں کا شہر ہے ۔تارکین وطن کے لوگوں کو یہاں بزنس کرنے کا موقع دیا جائے ۔پاکستان کے دیگر بڑے شہروں سے اب بڑی فرنچائز میرپور شہر میں آنے میں کاروباری سرگرمیاں مذید بہتر ہوں گی ۔

بڑے تجارتی مرکز میں تارکین وطن کے لوگوں کو کاروباری سہولت دی جائے ۔تاجر برادری کو اچھی سہولیات دے کر تاجروں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جائے تو میرپور شہر جو کہ ایک پرامن شہر ہے ۔یہاں بزنس کے نئے مواقع ملیں گے ۔پاکستان بھر سے لوگ میرپور کا رخ کر رہے ہیں اور میرپور میں بزنس کو ترجیجی دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ تارکین وطن کے لوگ میرپور سے وابسطہ ہیں ۔

تاجر برادری میرا قیمتی سرمایہ ہے ۔میرا جینا مرنا تاجروں کے ساتھ ہے ۔تاجر برادری کے حقوق کی جنگ اپنا فرض سمجھ کر لڑ رہا ہوں ۔تاجروں کے الیکشن میں دوتہائی اکثریت لے کر میدان ماریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد روڈ میں کاروباری مرکز ڈائنرز فرنچائز کے افتتاح کے موقع پر تاجرو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈائنرز فرنچائز کے مالک حاجی عارف کے علاوہ درجنوں تاجروں نے چوہدری محمد نعیم کاا ستقبال کیا ۔

حاجی عارف نے چوہدری محمد نعیم کو گلدستہ بھی پیش کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گے ۔چوہدری محمد نعیم کے ہمراہ صدر آٹو مارکیٹ نانگی راجہ ارشد محمود صدر سٹیڈیم مارکیٹ محمد فاروق چوہان ،چوہدری شوکت محمود ،شیخ حمید الحق ،ضیاء رشید ،مرزا افتخار جرال ،عامر چوہان ،ظہیر صابر مغل ،چوہدری ذیشان اقبال ،کاشف عرف کاشی گجر ،چوہدری امجد محمود ،عمران جاوید کے علاوہ دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے ۔چوہدری محمد نعیم نے ڈائنرز فرنچائز کا باقاعدہ افتتاح کیا اور خصوصی دعا بھی فرمائی اور حاجی عارف کو مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر شہر بھر سے تاجروں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی ۔