مسلم کانفرنس حلقہ کوٹلہ کو جھٹکا ‘سینکڑوں کارکنان کا میر نوید احمد سینئر رہنما کی قیادت میں جماعت چھوڑنے کا فیصلہ

بدھ 13 جون 2018 15:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مسلم کانفرنس حلقہ کوٹلہ کو جھٹکا ۔سینکڑوں کارکنان نے میر نوید احمد سینئر رہنما کی قیادت میں جماعت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔کارکنوں سے مشاورت کے بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔مسلم کانفرنس کے رابطہ سیکرٹری میر نوید احمد سابق سپیکر اسمبلی عبدالرشید عباسی سابق وزیر حکومت میر علی اکبر مرحوم اور امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمان کے قریبی ساتھی ہیں ۔

جنہوں نے میر عتیق الرحمان کی کارکن کش پالیسیوں اور مخصوص ٹولے کو نوازنے کے خلاف جماعت کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔میر نوید احمد نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ عید کے فوراً بعد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میر عتیق الرحمان نے جماعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنان ایسی قیادت سے تنگ آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت تھی جس کی آزادکشمیر میں تحریک آزادی کشمیر اور تعمیر وترقی کی ہیرو تھی ۔

اس جماعت کو چھوڑتے ہوئے انتہائی افسوس ہو رہا ہے ۔جماعت چھوڑنے سے قبل تمام کارکنان اور برادری سے مشاورت کروں گا اور عید کے فوراً بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کو معاملے میں خصوصی کردار ادا کرنا چاہئیے اور جماعت کو ختم ہونے سے بچانا چاہیے ۔