مظفرآباد‘عیدالفطرکاسب سے بڑااجتماع مرکزی عیدگاہ میں‘نمازعید8بجے اداکی جائے گی

نمازعیدکے بعد مرکزی عیدگاہ سے ہی سرکاری طور پر’’یکجہتی کشمیرریلی‘‘ بھی نکالی جائیگی ‘ قیادت وزیراعظم فاروق حیدرکرینگے مرکزی سیرت کمیٹی نے انتظامات مکمل کرلیئے،علماء کرام،مشائخ عظام،وزیراعظم ،وزراء حکومت‘اعلیٰ عدلیہ کے ججزصاحبان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اوربڑی تعدادمیں شہری حسب سابق مرکزی عیدگاہ میں نماز عید اداکریں گے

بدھ 13 جون 2018 15:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) آزادکشمیرمیںعیدالفطرکاسب سے بڑااجتماع مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی عیدگاہ میںمنعقدہوگا‘نمازعید8بجے اداکی جائے گی‘نمازعیدکے بعد مرکزی عیدگاہ سے’’یکجہتی کشمیرریلی‘‘ بھی نکالی جائے گی ،ریلی کی قیادت وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرکریں گے۔ مرکزی سیرت کمیٹی نے مرکزی عیدگاہ میں اجتماع عیدالفطرکے سلسلہ میں انتظامات مکمل کرلیئے ہیں،علماء کرام،مشائخ عظام،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان،وزراء حکومت‘اعلیٰ عدلیہ کے ججزصاحبان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اوربڑی تعدادمیں شہری حسب سابق مرکزی عیدگاہ میں نماز عید اداکریں گے۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضاکے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی نے حسب سابق مرکزی عیدگاہ میں عیدالفطرکے سب سے بڑے اجتماع کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، گزشتہ روزمیونسپل کارپوریشن کے عملہ نے مرکز ی عیدگاہ احاطہ کی صفائی مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضانے ازخودمرکز ی عیدگاہ میں اجتماع عیدالفطر کے حوالہ سے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے عمل کی نگرانی کی ۔

مرکزی عیدگاہ میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے میونسپل کارپوریشن کے کے کردارکومرکزی سیرت کمیٹی نے سراہاہے۔انہوںنے کہاکہ مرکزی عیدگاہ کے ساتھ اہل مظفرآباد کی سواسوسال سے زیادہ عرصہ کی نسبت اور ایک قلبی و روحانی تعلق قائم ہے‘ہمارے اجدادنے اس عیدگاہ کو آباد رکھا اور نسل در نسل اسی عیدگاہ سے مرکزی سیرت کمیٹی کے پلیٹ فارم سے محبت رسول ﷺ کافیض عام ہورہاہے،انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری ہے اور تاروزقیامت جاری رہے گا۔

انہوںنے کہاکہ جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں نماز جمعہ کا آغاز کرکے ہم نے ا سی عظیم سلسلہ کو آگے بڑھانے کی سعی کی ہے اور پہلی بار خواتین کے لئے باجماعت نماز تراویح کے بعد اب نماز جمعة المبارک میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ کو دو عظیم نسبتیں حاصل ہیں ایک یہ کہ اس عظیم الشان مسجد کو مسجد نبوی شریف کی طرز پرتعمیر کیا جارہاہے اور دوسرا یہ کہ یہ وہی مقام ہے جہاں سے ڈوگرہ شاہی کے ظلم و تعدی کے دور سے ایک تسلسل کے ساتھ قال اللہ و قال رسول اللہ کا فریضہ انجام دیا جارہاہے،یہ اسی کا ثمرہے کہ آج مظفرآباد کی فضا فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی سب سے بہترین مثال پیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :