وزیراعظم فاروق حیدر کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام

وزیراعظم راجہ فاوق حیدر نے شاہد خاقان عباسی کو یادگاری شیلڈ اور تحفے تحائف بھی دئیے

بدھ 13 جون 2018 15:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں جموں کشمیر ہاوس میں انتہائی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم پاکستان جب راجہ فاروق حیدر خان کیساتھ تقریب میں شرکت کے لئے آئے تو ارکان کابینہ ،ارکان اسمبلی و کشمیر کونسل سمیت مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم راجہ فاوق حیدر نے شاہد خاقان عباسی کو یادگاری شیلڈ اور تحفے تحائف بھی دئیے۔