تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے‘ ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے‘ ہمارا منشور تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل حل کرنا ہے

انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد کا تقریب سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 15:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گئے ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے، ہمارا منشور تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل حل کرنا ہے۔

مخالفین کو الیکشن میں چھٹی کا دودھ یاد دلا دینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چوہدری محمود احمد نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی، اگر کسی نے ان کے حقوق کو غصب کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کا مقابلہ کرینگے،بعض خود ساختہ اور نام نہاد لیڈر تاجروں کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں،شہر ی تاجران سے ہوشیار رہیں، چوہدری محمود احمد نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کریںتاکہ ایک مخلص قیادت سامنے آ سکے جو انکے ساتھ ہمدردی رکھتی ہو اور انکے مسائل حل کروا سکے،چوہدری محمود احمد نے کہا کہ میرپور کے شہری اور تاجر باشعور ہو چکے ہیں،انشاللہ آئندہ الیکشن میں ان ڈمی تنظیموں کو جوسیاسیوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دینگے،چوہدری محمود احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ شہری مسائل ہوں یا تاجروں کے۔

(جاری ہے)

انکے حل کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا،اسی لیے میرپور کی تاجر برادری ہمارے پروگرام اور منشور کی مکمل حمایت کر رہی ہے،

متعلقہ عنوان :