چینی سیاح سیلفی لیتے ہوئے انڈونیشیا کے پہاڑ کی چٹان سے گر کر جان سےہاتھ دھو بیٹھا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 جون 2018 15:47

چینی سیاح سیلفی لیتے ہوئے انڈونیشیا کے پہاڑ کی چٹان سے گر کر  جان سےہاتھ ..

منفرد مقامات پر سیلفی بنانے کا شوق اب تک سینکڑوں جانیں لے چکا لیکن یہ بلائے جان شوق اب تک تھمنے میں نہیں آ رہا۔
انڈونیشیا میں بالی جزیرے کے ساحل نوسا پینیڈا، نوسا لیمبونگن پر ایک پہاڑی چٹان کے ایک سرے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی کوشش میں چینی سیاح  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔اتوار کے روز 46 سالہ لیانگ وان چینگ نوسا لیمبونگن میں مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک پہاڑی چٹان کے سب سے اوپری حصے Devil Tears پر کھڑا ہوکر سمندر کے نظارے سے لطف اندوز ہورہا تھا۔

جب وہ سمندر کی طرف پشت کرکے اپنی سیلفی بنانے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ بیک گراؤنڈ میں سمندر کا منظر نظر آئے تو اسی وقت ایک بہت طاقتور سمندری لہر اس سے آ ٹکرائی جس سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سمندر میں گر گیا۔

(جاری ہے)

نوسا پینیڈا کے پولیس چیف کمانڈر کیٹٹ ساستیکا نے اتوار کے روز ایک پوسٹ میں بتایا کہ موقع پر موجود افراد نے لیانگ وان چینگ کو بچانے کی کوشش کی لیکن تیز لہروں نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ بعد میں اس کی لاش سمندر سے ملی البتہ اسے نکالنے کی ابتدائی کوششیں بار آور ثابت نہ ہوئیں تھیں۔لاش کو نوسا پینیڈا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا اور اسے سانگلا ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :