وفاق اور صوبوں میں قومی ورثہ پر اشتراک عمل کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی جائے، وفاقی وزیر اطلاعات
کمیٹی اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد وفاق اور صوبوں کے درمیان تکنیکی اور انتظامی نوعیت کی رکاوٹیں دور کرنے میں کردار ادا کرے گی ،بیرسٹر سید علی ظفر کی قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے دورہ پر اجلاس میں ہدایت
بدھ 13 جون 2018 16:17
(جاری ہے)
اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کا موثر عمل موجود ہونا ناگزیر ہے تاکہ وہ تمام رکاوٹیں اور مشکلات دور ہوں جن کا وفاق اور صوبوں کی سطح پر اداروں کو سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بین الاقوامی ڈونرز کو بھی مشکلات درپیش آتی ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کو اہداف کے واضح تعین کے ساتھ منصوبہ جات کی تشکیل کا ورکنگ پیپر تیار کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان قدیم ترین تہذیبوں کا مرکز ہے۔ ہماری سرزمین دنیا کے بہترین تاریخی مقامات اور نوادرات سے مالا مال ہے جس کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ دکھایا جاسکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے قومی ورثہ کو دنیا کے ساتھ بانٹیں۔ انہوں نے روات میں مغلیہ دور کے قلعہ روہتاس کی تعمیروتزئین کے کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ کام کے اعلی معیار کو یقینی بنایاجائے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ اللہ تعالی نے ہمیں جو موقع عطا فرمایا ہے ، اس دوران قومی جذبے اور مستعدی سے کام کریں گے اور مختصر وقت میں بہترین کام کرکے ایک اچھی مثال قائم کریں گے۔ انہوں نے قومی تاریخ وادبی ورثہ کی مجموعی کاوشوں اور اب تک کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری سید جنید اخلاق نے ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں کے امور، اب تک کی کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کے علاوہ ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف، نیشنل بک فانڈیشن (این بی ایف) کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید ، قومی تاریخ وادبی ورثہ اور اس کے ماتحت اداروں کے اعلی افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن نے وزیراطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر کو ڈویژن کی جانب سے پاکستانی تہذیبوں اور تاریخی مقامات کے بارے میں شائع کردہ کتب بھی پیش کیں۔ قبل ازیں وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن نے وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کی قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن آمد پران کا استقبال کیا اور ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں کے سربراہان سے ان کا تعارف کرایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.