جو ذمہ داری ملی دیانتداری سے پوری کریں گے،

شفاف اور بروقت الیکشن پہلی ترجیح ہیں،نگران صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص کی محکمہ تعلقات عامہ کے دورہ پر گفتگو

بدھ جون 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص نے کہا ہے کہ جو ذمہ داری ملی دیانتداری سے پوری کریں گے، شفاف اور بروقت الیکشن پہلی ترجیح ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اطلاعات پنجاب نے محکمہ تعلقات عامہ کا دورہ کیا، احمد وقاص نے ڈی جی پی آر کے کانفرنس ہال کا افتتاح کیا، ڈی جی پی آر نے صوبائی وزیر کو محکمے کے امور پر بریفنگ دی۔ احمد وقاص نے کہا کہ شفاف اور بروقت الیکشن پہلی ترجیح ہے، جو ذمہ داری ملی دیانتداری سے پوری کریں گے، انتخابی مراحل میں میڈیا سے رابطہ رہے گا۔