بھارت ،مسلم کش دشمنی کا پردہ فاش،

گئو رکھشک ہندو مال بنا رہا ہے مسلمان جان گنوا رہا ہے ْگوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں ہندوئوں کی ملکیت،مالکان ہندو نام مسلمان

بدھ 13 جون 2018 16:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) بھارت میں مسلم کش دشمنی کے راز سے پردہ فاش ہو گیا، گائے ذبح معاملہ پر مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جب کہ گوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں ہندوئوں کی ملکیت ہیں،گئو رکھشک ہندو مال بنا رہا ہے مسلمان جان گنوا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپپورٹس میں انکشاف کی گیا ہے کہ ہند میں گائے ذبح کرنے پر آئے روز مسلمان قتل و تشدد کا نشانہ بنتے ہیں جبکہ گوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں خود ہندو چلارہے ہیں۔

جنہوں نے گمراہ کن نام رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑی کمپنیوں میں الکبیر پرائیوٹ لمیٹڈ، عربین ایکسپورٹر، النور اور اسٹینڈرڈ فروزن ہیں جو سب کی سب ہندوں کی ملکیت میں ہیں۔ہندسے ہر سال 18لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گوشت دوسرے ممالک بھیجا جاتا ہے۔ایک جانب ہندو اس کاروبار سے مال بنارہے ہیں تو دوسری جانب گائے ذبح کرنے اور گوشت کھانے کے نام پر انتہا پسند ہندمیں مسلمانوں کی جانیں لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہندوستانی حکومت کے کردار کو اگر دیکھا جائے تو وہ بھی قابل ذکر نہیں کیونکہ ایک سروے کے مطابق ہندمیں مسلمانوں کا قتل عام کی روک تھا م سے متعلق ہندوستانی سرکار نے کوئی موثر قوانین مرتب نہیں کئے ہیں جو کہ ان حادثات کی وجہ بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :