نگران وزیر اعظم سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ،ْ

ملکی سلامتی اورآئندہ عام انتخابات کے بروقت انعقادپرتبادلہ خیال

بدھ 13 جون 2018 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) نگراں وزیراعظم ناصرالملک سے چاروں وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اورآئندہ عام انتخابات کے بروقت انعقادپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں وزرائے اعلی حسن عسکری، علاؤالدین مری،دوست محمد کھوسہ اور فضل الرحمان نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر )ناصرالملک سے ملاقات کی جس میں نگران وزیرداخلہ محمد اعظم خان بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی سلامتی اورآئندہ عام انتخابات کے بروقت انعقادپرتبادلہ خیال کیا گیا۔