ایل ڈی اے کی4پلاٹ40 کروڑ26لاکھ 87ہزارروپے میں نیلام

بدھ جون 16:21

ایل ڈی اے کی4پلاٹ40 کروڑ26لاکھ 87ہزارروپے میں نیلام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) مختلف رہائشی سکیموں میں واقع لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کا ایک رہائشی اور تین کمرشل پلاٹ مجموعی طور پر40کروڑ26لاکھ 87ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے -سب سے زیادہ بولی کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون میں واقع ایک کنال سات مرلے رقبے کے کمرشل پلاٹ نمبرون اے کے لئے دی گئی-اس کی بولی کی ابتدائی قیمت 35لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ95لاکھ سات ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر 25کروڑ67 لاکھ روپے میں نیلام ہوا- ایل ڈی اے کی مختلف ہائوسنگ سکیموں میںواقع کمر شل و رہائشی پلاٹوںکا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹائون نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈ ائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ عبد الستار، ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان‘ خرم یعقوب اور عثمان غنی اور دیگر متعلقہ افسران نے کی- نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند18حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔

متعلقہ عنوان :