ساہیوال، دبئی گارڈن میں خاوند سے گھریلو جھگڑے پر 30سالہ عورت نے خود کشی کر لی

بدھ جون 16:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) دبئی گارڈن میں خاوند سے گھریلو جھگڑے پر 30سالہ عورت نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی اور جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک بیوپاری الطاف حسین کی بیوی شمسہ کا گھریلو مسئلہ پر خاوند سے جھگڑا ہو گیا جس پر خاوند نے شمسہ کی سر زنش کی جس پر دلبر داشتہ ہو کر شمسہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا لیں اور بے ہوش ہو کر گر پڑی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔