وزیراعظم نے عبوری آئین میں 13 ویں آئینی ترمیم کے بعدکشمیر کونسل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی پہلی فائل پر دستخط کر دئیے

بدھ 13 جون 2018 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے عبوری آئین میں 13 ویں آئینی ترمیم کے بعدکشمیر کونسل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی پہلی فائل پر دستخط کر دئیے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اب کشمیر کونسل کے ملازمین کیلیے تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو گی۔اس تاریخ ساز لمحہ کے موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ‘سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق وزرا حکومت ڈاکٹر نجیب نقی، احمد رضا قادری چوہدری محمد اسحاق ممبرکشمیر کونسل عبد الخالق وصی و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :